0
Tuesday 10 Sep 2013 23:50

تقدیر بدلنے کا وعدہ کرنیوالے عوام دشمن منصوبے پیش کر رہے ہیں، شاہ محمود

تقدیر بدلنے کا وعدہ کرنیوالے عوام دشمن منصوبے پیش کر رہے ہیں، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے عوام کی تقدیر بدلنے کا وعدہ الیکشن سے قبل کیا تھا آج وہی لوگ عوام دشمن منصوبے پیش کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں تحریک انصاف کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کرنا خوش آئند بات ہے تاکہ اہالیان کراچی سکون کی زندگی بسرکر سکیں اورکراچی روشنیوں کا شہر بن سکے۔ ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔ ہم نے جو وعدہ کئے ہیں وہ پورے کرتے رہیں گے آج کے نوجوان کو آگے لانا ہے اور بہتر زندگی دینی ہے۔
خبر کا کوڈ : 300603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش