QR CodeQR Code

ملتان، صوبائی وزیر تعلیم سے مذاکرات، پی پی ایل اے کا احتجاج ختم کرنیکا اعلان

11 Sep 2013 00:29

اسلام ٹائمز: رانا مشہود نے پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کو یقین دلایا کہ2012 ء کے کنٹریکٹ لیکچررز کو جلد مستقل کر دیا جائیگا جبکہ پے پروٹیکشن کا مسئلہ جلد حل کرایا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ پی پی ایل اے کے صوبائی صدر زاہد شیخ اور جنرل سیکرٹری تنویر احمد شاہ کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے پی پی ایل اے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ 2012 ء کے کنٹریکٹ لیکچررز کو جلد مستقل کر دیا جائیگا جبکہ پے پروٹیکشن کا مسئلہ جلد حل کرایا جائیگا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلی پیکج کے دو بقیہ پیکجز جن میں گریڈ 21 کے اساتذہ کی ترقی اور کالج ٹیچرز فانڈیشن کے قیام کے نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کئے جائینگے۔ کالجز کو یونیورسٹیز بنانے کے مسئلہ پر صوبائی وزیر نے پی پی ایل اے کے وفد کو تحفظات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔


خبر کا کوڈ: 300607

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/300607/ملتان-صوبائی-وزیر-تعلیم-سے-مذاکرات-پی-ایل-اے-کا-احتجاج-ختم-کرنیکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org