QR CodeQR Code

شام کی صورتحال مذہب کی جنگ نہیں

وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خلاف ہیں، بشار الاسد

11 Sep 2013 23:25

اسلام ٹائمز: اپنے انٹرویو میں شامی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے شام کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے اور اس کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار بھی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خلاف ہیں، خواہ وہ کیمیائی ہوں یا نیوکلیئر۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ شام کی صورتحال مذہب کی جنگ نہیں، بشار الاسد کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے شام کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے اور اس کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار بھی ہیں۔ انٹرویو کے دوران جب بشار الاسد سے پوچھا گیا کہ وہ دنیا میں سب سے بڑے کیمیائی ہتھیار رکھنے والوں میں شامل ہیں تو بشار الاسد کا کہنا تھا کہ یہ ایک ملٹری ایشو ہے۔ شام کی صورتحال سے متعلق سوال پر بشار الاسد نے کہا کہ یہ مذہبی جنگ نہیں، لیکن القاعدہ ہمیشہ اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے اسے مذہب کا نام دیتی ہے۔ روس اور ایران کی سپورٹ کے سوال پر شامی صدر نے کہا کہ بیرونی سپورٹ کبھی بھی اندرونی سپورٹ کا نعم البدل نہیں ہوسکتی۔


خبر کا کوڈ: 300942

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/300942/وسیع-تباہی-پھیلانے-والے-ہتھیاروں-کے-خلاف-ہیں-بشار-الاسد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org