QR CodeQR Code

دہشتگردی کیخلاف پاکستانی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں، چین

12 Sep 2013 14:39

اسلام ٹائمز: بیجنگ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے حکومتی اقدامات خوش آئند ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چین نے دہشتگردی کے خلاف اپنائی جانے والی پاکستانی پالیسیوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ بیجنگ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے حکومتی اقدامات خوش آئند ہیں اور چین دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں سماجی استحکام اور معاشی ترقی کا خواہاں ہے۔


خبر کا کوڈ: 301089

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/301089/دہشتگردی-کیخلاف-پاکستانی-پالیسیوں-کی-حمایت-کرتے-ہیں-چین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org