QR CodeQR Code

افغانستان سے فوجی انخلاء کا اثر جموں و کشمیر پر پڑنے کا احتمال، جنرل چاچرا بھارت

15 Sep 2013 06:42

اسلام ٹائمز: ایک ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کے دوران لیفٹنٹ جنرل سنجیو نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے حد متارکہ پر مسلسل اور بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی معنی خیز ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی طرف سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کو دراندازی سے جوڑتے ہوئے بھارتی فوج نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان سے مغربی افواج کے انخلاء کا اثر جموں کشمیر کی مجموعی صورتحال پر اثر انداز ہوگا، اس دوران شمالی کمان کے فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل سنجیو چاچرا نے واضح کیا ہے کہ حد متارکہ پر تعینات فوجی کمانڈروں کو جوابی کارروائی کرنے کی آزادی حاصل ہے، تفصیلات کے مطابق فوج کے شمالی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل سنجیو چاچرا نے کہا ہے کہ پاکستان میں ابھی بھی جنگجویانہ ڈھانچہ موجود ہے اور زیادہ سے زیادہ جنگجوﺅں کو سرحد کے اِس پار دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایک ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کے دوران لیفٹنٹ جنرل سنجیو نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے حد متارکہ پر مسلسل اور بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی معنی خیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دراندازی کی آڑ میں پاکستان زیادہ سے زیادہ جنگجوﺅں کو کنٹرول لائن کے اِس پار روانہ کرنے کی تاک میں رہتا ہے، انہوں نے کہا کہ موسم سرما کے قریب آنے کے ساتھ ہی اس میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ موسم سرما میں بیشتر راستے موسمی صورتحال کی وجہ سے خطرناک ثابت ہوتے ہیں اور دراندازی بھی قدرتی طور پر کم ہوتی ہے، سنجیو چاچرا نے کہا کہ جموں کشمیر میں فوج نے جنگجو قیادت کو سخت دھچکہ پہنچایا ہے اور اب سرحد پار سے مزید کمانڈروں کو اِس پار بھیجا جا رہا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے، سرحد پر بندوقوں کی خاموشی کو عارضی قرار دیتے ہوئے شمالی کمان کے سربراہ نے کہا کہ اس خاموشی کو امن کے ساتھ نہیں جوڑا جاسکتا۔


خبر کا کوڈ: 301798

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/301798/افغانستان-سے-فوجی-انخلاء-کا-اثر-جموں-کشمیر-پر-پڑنے-احتمال-جنرل-چاچرا-بھارت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org