QR CodeQR Code

لاہور، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ''مصر اور شام میں امریکی جارحیت کے پس پردہ حقائق'' سیمینار

16 Sep 2013 00:24

اسلام ٹائمز: سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ شام میں امریکی حملے کی کوشش در اصل اسرائیل کی مدد ہے، شام واحد ملک ہے جو اسرائیل کے خلاف مقاومت میں مدد کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں سیمینار بعنوان ''مصر اور شام میں امریکی جارحیت کے پس پردہ حقائق'' کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، ادارہ منہاج القرآن کے ڈاکٹر علی اکبر الازہری، سینئر صحافی مبشر لقمان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ شفقت شیرازی، علامہ جاوید اکبر ساقی، سابق مشیر وزیراعلٰی پنجاب الحاج حیدر علی مرزا نے خطاب کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے کہا کہ شام میں امریکی حملے کی کوشش دراصل اسرائیل کی مدد ہے، شام واحد ملک ہے جو اسرائیل کے خلاف مقاومت میں مدد کر رہا ہے، فلسطینیوں کے حقوق کی بات کر رہا ہے، سعودی حکمرانوں کا طرز عمل اسلام مخالف ہے، امریکہ کو اربوں ڈالر دے کر شام کے خلاف لڑنے پر آمادہ کرکے کون سے اسلام کی خدمت ہو رہی ہے، مصر میں جو ظلم ان سعودی حکمرانوں نے امریکہ سے مل کر کروائے، اس کی مثال نہیں ملتی، مگر خدا کا نام لے کر اٹھنے والے ہزاروں جنازے اٹھا کر بھی نہیں ہارے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کرنا ہزاروں شہداء کے خون سے غداری ہے، ایک ملالہ پر واویلا کرنے والے ہزاروں ملالائوں پر ظلم پر خاموش کیوں ہیں، شاہ زیب قتل کیس میں والدین کے معافی دینے پر میڈیا بڑا واویلا کر رہا ہے مگر وہی میڈیا ہزاروں شاہ زیبوں کے قاتلوں سے ہونے والے مذاکرات پر خاموش کیوں ہے۔


خبر کا کوڈ: 302092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/302092/لاہور-ایم-ڈبلیو-کے-زیراہتمام-مصر-اور-شام-میں-امریکی-جارحیت-پردہ-حقائق-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org