0
Monday 16 Sep 2013 00:24

لاہور، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ''مصر اور شام میں امریکی جارحیت کے پس پردہ حقائق'' سیمینار

لاہور، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں سیمینار بعنوان ''مصر اور شام میں امریکی جارحیت کے پس پردہ حقائق'' کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، ادارہ منہاج القرآن کے ڈاکٹر علی اکبر الازہری، سینئر صحافی مبشر لقمان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ شفقت شیرازی، علامہ جاوید اکبر ساقی، سابق مشیر وزیراعلٰی پنجاب الحاج حیدر علی مرزا نے خطاب کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے کہا کہ شام میں امریکی حملے کی کوشش دراصل اسرائیل کی مدد ہے، شام واحد ملک ہے جو اسرائیل کے خلاف مقاومت میں مدد کر رہا ہے، فلسطینیوں کے حقوق کی بات کر رہا ہے، سعودی حکمرانوں کا طرز عمل اسلام مخالف ہے، امریکہ کو اربوں ڈالر دے کر شام کے خلاف لڑنے پر آمادہ کرکے کون سے اسلام کی خدمت ہو رہی ہے، مصر میں جو ظلم ان سعودی حکمرانوں نے امریکہ سے مل کر کروائے، اس کی مثال نہیں ملتی، مگر خدا کا نام لے کر اٹھنے والے ہزاروں جنازے اٹھا کر بھی نہیں ہارے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کرنا ہزاروں شہداء کے خون سے غداری ہے، ایک ملالہ پر واویلا کرنے والے ہزاروں ملالائوں پر ظلم پر خاموش کیوں ہیں، شاہ زیب قتل کیس میں والدین کے معافی دینے پر میڈیا بڑا واویلا کر رہا ہے مگر وہی میڈیا ہزاروں شاہ زیبوں کے قاتلوں سے ہونے والے مذاکرات پر خاموش کیوں ہے۔
خبر کا کوڈ : 302092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش