QR CodeQR Code

این اے71 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کی پٹیشن الیکشن کمیشن میں داخل

18 Sep 2013 00:10

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ این اے 71 دھاندلی کا سب سے بڑا کیس ہے اور اس حوالے سے وہ مزید ثبوت پیش کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے این اے 71 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن میں پٹیشن جمع کرا دی ہے، تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 71 کے انتخابات کالعدم قرار دیئے جائیں۔ بیلٹ پیپرز کا ریکارڈ چیک کروانے کے ساتھ ساتھ انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق بھی کرائی جائے۔ تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق ایک سی ڈی اور دستاویزی ثبوت بھی پیش کیے گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ این اے 71 دھاندلی کا سب سے بڑا کیس ہے اور اس حوالے سے وہ مزید ثبوت پیش کریں گے۔ شاہ محمود قریشنی کا کہنا تھا کہ این اے اکہتر میں انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی اور پنجاب حکومت کی جانب سے کئی منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔ عائلہ ملک کا کہنا تھا کہ انہیں نااہل قرار دیا گیا اور اپیل تک نہیں سنی گئی۔


خبر کا کوڈ: 302746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/302746/این-اے71-میں-مبینہ-دھاندلی-سے-متعلق-تحریک-انصاف-کی-پٹیشن-الیکشن-کمیشن-داخل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org