0
Wednesday 18 Sep 2013 00:10

این اے71 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کی پٹیشن الیکشن کمیشن میں داخل

این اے71 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کی پٹیشن الیکشن کمیشن میں داخل
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے این اے 71 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن میں پٹیشن جمع کرا دی ہے، تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 71 کے انتخابات کالعدم قرار دیئے جائیں۔ بیلٹ پیپرز کا ریکارڈ چیک کروانے کے ساتھ ساتھ انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق بھی کرائی جائے۔ تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق ایک سی ڈی اور دستاویزی ثبوت بھی پیش کیے گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ این اے 71 دھاندلی کا سب سے بڑا کیس ہے اور اس حوالے سے وہ مزید ثبوت پیش کریں گے۔ شاہ محمود قریشنی کا کہنا تھا کہ این اے اکہتر میں انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی اور پنجاب حکومت کی جانب سے کئی منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔ عائلہ ملک کا کہنا تھا کہ انہیں نااہل قرار دیا گیا اور اپیل تک نہیں سنی گئی۔
خبر کا کوڈ : 302746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش