QR CodeQR Code

کوئٹہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 شیعہ ہزارہ افراد شہید

18 Sep 2013 15:01

اسلام ٹائمز: ڈبل روڈ پر کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے حاجی بنیاد علی ارو ہاشم شہید ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوگئے۔ فائرنگ سے شہید ہونے والے افراد کا تعلق شیعہ ہزارہ قبیلے سے ہے۔ ڈبل روڈ پر کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کی فائرنگ سے دو شیعہ ہزارہ حاجی بنیاد علی اور ہاشم شہید ہوئے ہیں جن کا تعلق ہزارہ ٹاؤن سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہو گئے، جن کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں ہمیشہ کی طرح کامیاب ہو گئے۔


خبر کا کوڈ: 302952

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/302952/کوئٹہ-میں-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-2-شیعہ-ہزارہ-افراد-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org