0
Wednesday 18 Sep 2013 15:01

کوئٹہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 شیعہ ہزارہ افراد شہید

کوئٹہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 شیعہ ہزارہ افراد شہید

اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوگئے۔ فائرنگ سے شہید ہونے والے افراد کا تعلق شیعہ ہزارہ قبیلے سے ہے۔ ڈبل روڈ پر کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کی فائرنگ سے دو شیعہ ہزارہ حاجی بنیاد علی اور ہاشم شہید ہوئے ہیں جن کا تعلق ہزارہ ٹاؤن سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہو گئے، جن کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں ہمیشہ کی طرح کامیاب ہو گئے۔

خبر کا کوڈ : 302952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش