QR CodeQR Code

خیبر پی کے اسمبلی میں صوبائی محتسب کی تعیناتی سے متعلق ترمیمی بل متفقہ منظور

18 Sep 2013 18:33

اسلام ٹائمز: بل کو اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کیابل کے مطابق صوبائی محتسب کی تعیناتی کا اختیارگورنر کی بجائے اب وزیراعلیٰ کے پاس ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور نے گورنر کے اختیارات صوبائی حکومت کے حوالے کرتے ہوئے صوبائی محتسب کی تعیناتی کے حوالے سے ترمیمی بل 2013ء خیبر پی کے اسمبلی میں پیش کردیا جسے ایوان نے اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔ جے یو آئی کے رکن اسمبلی شاہ حسین نے بھی ترمیم پیش کی ۔ بل کو اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کیابل کے مطابق صوبائی محتسب کی تعیناتی کا اختیارگورنر کی بجائے اب وزیراعلیٰ کے پاس ہو گا۔ اسی طرح صوبائی محتسب کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 4 سال یا محتسب کی 8سال کی عمر تک ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 303039

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/303039/خیبر-پی-کے-اسمبلی-میں-صوبائی-محتسب-کی-تعیناتی-سے-متعلق-ترمیمی-بل-متفقہ-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org