0
Wednesday 18 Sep 2013 18:33

خیبر پی کے اسمبلی میں صوبائی محتسب کی تعیناتی سے متعلق ترمیمی بل متفقہ منظور

خیبر پی کے اسمبلی میں صوبائی محتسب کی تعیناتی سے متعلق ترمیمی بل متفقہ منظور
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور نے گورنر کے اختیارات صوبائی حکومت کے حوالے کرتے ہوئے صوبائی محتسب کی تعیناتی کے حوالے سے ترمیمی بل 2013ء خیبر پی کے اسمبلی میں پیش کردیا جسے ایوان نے اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔ جے یو آئی کے رکن اسمبلی شاہ حسین نے بھی ترمیم پیش کی ۔ بل کو اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کیابل کے مطابق صوبائی محتسب کی تعیناتی کا اختیارگورنر کی بجائے اب وزیراعلیٰ کے پاس ہو گا۔ اسی طرح صوبائی محتسب کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 4 سال یا محتسب کی 8سال کی عمر تک ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 303039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش