QR CodeQR Code

مالاکنڈ سے فوج بلانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، پرویز خٹک

19 Sep 2013 14:13

اسلام ٹائمز: مطابق پرویز خٹک نے مالاکنڈ سے فوج کی واپسی سے متعلق بیان پر یوٹرن لیتے کہا کہ مالاکنڈ سے فوج کی واپسی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا.


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم نے طالبان سے مذاکرات کا اختیار وفاقی حکومت کو دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پرویز خٹک نے مالاکنڈ سے فوج کی واپسی سے متعلق بیان پر یوٹرن لیتے کہا کہ مالاکنڈ سے فوج کی واپسی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا جب حالات ٹھیک ہوں گے تو فوج کی واپسی کا فیصلہ کریں گے۔ افواج پاکستان ملک کی خدمت کر رہی ہیں، سانحہ اپردیر کی مذمت کرتا ہوں، ایسے واقعات قیام امن کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں مذاکرات کے لئے متفق ہیں۔


خبر کا کوڈ: 303294

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/303294/مالاکنڈ-سے-فوج-بلانے-کا-کوئی-فیصلہ-نہیں-کیا-پرویز-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org