0
Thursday 19 Sep 2013 14:13

مالاکنڈ سے فوج بلانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، پرویز خٹک

مالاکنڈ سے فوج بلانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم نے طالبان سے مذاکرات کا اختیار وفاقی حکومت کو دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پرویز خٹک نے مالاکنڈ سے فوج کی واپسی سے متعلق بیان پر یوٹرن لیتے کہا کہ مالاکنڈ سے فوج کی واپسی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا جب حالات ٹھیک ہوں گے تو فوج کی واپسی کا فیصلہ کریں گے۔ افواج پاکستان ملک کی خدمت کر رہی ہیں، سانحہ اپردیر کی مذمت کرتا ہوں، ایسے واقعات قیام امن کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں مذاکرات کے لئے متفق ہیں۔
خبر کا کوڈ : 303294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش