QR CodeQR Code

ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا، زبیر ملک

19 Sep 2013 18:44

اسلام ٹائمز: میڈیا سے بات چیت میں صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ موجودہ نواز حکومت میں ملک کے مسائل کو حل کرنے کی اہلیت نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے صدر زبیر ملک نے کہا ہے کہ موجودہ نواز حکومت میں ملک کے مسائل کو حل کرنے کی اہلیت نہیں ہے۔ ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے زبیر ملک نے مزید کہا کہ بجٹ پیسہ بنانے کے لئے بنایا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے بعد مہنگائی اور غربت میں اضافہ ہوگا۔ زبیر ملک کا کہنا تھا کہ4 لاکھ سے زائد ایسے لوگ ہیں جو صاحب استطاعت ہیں پھر بھی ٹیکس نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کو 30 ستمبر تک اپنے مطالبات کی منظوری کی مہلت دیتے ہیں۔ مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 303393

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/303393/ملک-کو-آئی-ایم-ایف-کے-پاس-گروی-رکھ-دیا-گیا-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org