QR CodeQR Code

پاک ایران گیس پائپ لائن پر امریکی اعتراض بلاجواز ہے، نواز شریف

25 Sep 2013 18:53

اسلام ٹائمز:نیو یارک میں ایرانی صدر حسن روحانی کیساتھ ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایران کی جانب سے پرامن مقاصد کیلئے ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کی حمایت کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوتا اور اس منصوبے پر امریکا کا اعتراض بلاجواز ہے۔ نیویارک میں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبہ دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے اس حوالے سے امریکا کی جانب سے لگائے جانے والے اعتراضات بلاجواز ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایران کی جانب سے پرامن مقاصد کیلئے ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کی حمایت کرتا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف اور حسن روحانی کے درمیان ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون سمیت دہشت گردی خاتمے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 305390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/305390/پاک-ایران-گیس-پائپ-لائن-پر-امریکی-اعتراض-بلاجواز-ہے-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org