0
Wednesday 25 Sep 2013 18:53

پاک ایران گیس پائپ لائن پر امریکی اعتراض بلاجواز ہے، نواز شریف

پاک ایران گیس پائپ لائن پر امریکی اعتراض بلاجواز ہے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوتا اور اس منصوبے پر امریکا کا اعتراض بلاجواز ہے۔ نیویارک میں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبہ دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے اس حوالے سے امریکا کی جانب سے لگائے جانے والے اعتراضات بلاجواز ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایران کی جانب سے پرامن مقاصد کیلئے ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کی حمایت کرتا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف اور حسن روحانی کے درمیان ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون سمیت دہشت گردی خاتمے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 305390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش