QR CodeQR Code

طالبان حکومت کیطرف سے صلح کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھیں، سعد رفیق

26 Sep 2013 23:10

اسلام ٹائمز: وزیر ریلوے کا پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مذاکرات بچوں کا کھیل نہیں، انتہائی حساس معاملہ ہے اور حکومت کو کوئی مجبور نہ کرے، وہ کسی کے کہنے پر دفتر کھولے اور طالبان سے مذاکرات کرے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کی طرف سے صلح کی پیش کش کو کمزوری نہ سمجھیں، ریاست بے گناہ شہریوں کے خون پر ردعمل ظاہر کرے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ کے ہمراہ بشپ آف پشاور سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ کوہاٹی چرچ پر حملہ وحشیانہ عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات بچوں کا کھیل نہیں، انتہائی حساس معاملہ ہے اور حکومت کو کوئی مجبور نہ کرے، وہ کسی کے کہنے پر دفتر کھولے اور طالبان سے مذاکرات کرے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ طالبان حکومت کی طرف سے صلح کی پیش کش کو کمزوری نہ سمجھیں، ہم مسئلے کا حل آئین کے تحت چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 305676

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/305676/طالبان-حکومت-کیطرف-سے-صلح-کی-پیشکش-کو-کمزوری-نہ-سمجھیں-سعد-رفیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org