QR CodeQR Code

سانحہ پشاور حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے، بشپ مبارک مسیح

29 Sep 2013 13:36

اسلام ٹائمز: دعائیہ تقریب سے خطاب میں مسیحی رہنماﺅں نے کہا کہ دہشتگرد نہ صرف پاکستان بلکہ پوری انسانیت کے دشمن ہیں، دہشتگردوں کا نہ کوئی مذہب ہوتا ہے اور نہ ہی وہ انسان کہلانے کے لائق ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں گوسپل ویژن چرچ منسٹریز آف پاکستان کے زیر اہتمام سانحہ پشاور میں جاں بحق ہقنے والوں کیلئے عوامی چرچ، شاہ رسول کالونی کلفٹن میں دعائیہ تقریب منعقدکی گئی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت مسیحی افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ دعائیہ تقریب میں مبشر سلیم معراج، حنیف صادق اور ایلڈر مسیح نے جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے خصوصی دعا کرائی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرسچن عوامی پارٹی کے قائد اور گوسپل ویژن چرچ منسٹریز آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری بشپ مبارک مسیح نے کہا کہ سانحہ پشاور انسانیت کے دشمنوں کی شرمناک کارروائی ہے جس کی مسیحی قوم کے ساتھ ساتھ ہر مذہب، نسل، زبان اور مسلک نے بھرپور مذمت کی ہے۔
 
بشپ مبارک مسیح نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب کسی بھی انسان کی جان لینے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ سانحہ پشاور حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ محبِ وطن مسیحی برداری اور انکے رہنماﺅں کو فوری طور پر مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ مسیحی قوم بم دہماکوں سے نہیں ڈرتی ہے۔ دہشتگرد صرف پاکستان کے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے دشمن ہیں کیونکہ دہشتگردوں کا نہ کوئی مذہب ہوتا ہے اورنہ ہی وہ انسان کہلانے کے لائق ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 306505

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/306505/سانحہ-پشاور-حکومت-اور-سیکیورٹی-اداروں-کی-غفلت-کا-نتیجہ-ہے-بشپ-مبارک-مسیح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org