0
Sunday 29 Sep 2013 13:36

سانحہ پشاور حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے، بشپ مبارک مسیح

سانحہ پشاور حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے، بشپ مبارک مسیح
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں گوسپل ویژن چرچ منسٹریز آف پاکستان کے زیر اہتمام سانحہ پشاور میں جاں بحق ہقنے والوں کیلئے عوامی چرچ، شاہ رسول کالونی کلفٹن میں دعائیہ تقریب منعقدکی گئی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت مسیحی افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ دعائیہ تقریب میں مبشر سلیم معراج، حنیف صادق اور ایلڈر مسیح نے جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے خصوصی دعا کرائی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرسچن عوامی پارٹی کے قائد اور گوسپل ویژن چرچ منسٹریز آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری بشپ مبارک مسیح نے کہا کہ سانحہ پشاور انسانیت کے دشمنوں کی شرمناک کارروائی ہے جس کی مسیحی قوم کے ساتھ ساتھ ہر مذہب، نسل، زبان اور مسلک نے بھرپور مذمت کی ہے۔
 
بشپ مبارک مسیح نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب کسی بھی انسان کی جان لینے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ سانحہ پشاور حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ محبِ وطن مسیحی برداری اور انکے رہنماﺅں کو فوری طور پر مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ مسیحی قوم بم دہماکوں سے نہیں ڈرتی ہے۔ دہشتگرد صرف پاکستان کے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے دشمن ہیں کیونکہ دہشتگردوں کا نہ کوئی مذہب ہوتا ہے اورنہ ہی وہ انسان کہلانے کے لائق ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 306505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش