QR CodeQR Code

وہ دن دور نہیں جب عوام سکھ کا سانس لے گی اور دہشتگرد انجام کو پہنچیں گے، شرجیل میمن

30 Sep 2013 19:13

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردوں کا گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں سے عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مفرور دہشت گردوں کا گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں سے عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مورال بلند ہے۔ مفرور دہشت گردوں کا گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، دہشتگردوں کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں سے عوام کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ جن ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا جا رہا ہے ان کی مدد سے مزید گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب عوام سکھ کا سانس لے گی اور دہشتگرد انجام کو پہنچیں گے۔


خبر کا کوڈ: 306968

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/306968/وہ-دن-دور-نہیں-جب-عوام-سکھ-کا-سانس-لے-گی-اور-دہشتگرد-انجام-کو-پہنچیں-گے-شرجیل-میمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org