QR CodeQR Code

چمن میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی، 2 دہشتگرد گرفتار

3 Oct 2013 15:55

اسلام ٹائمز: چمن میں ایف سی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں بارودی مواد قبضے میں لے کر دو دہشت گرفتار کر لئے۔


اسلام ٹائمز۔ چمن میں بائی پاس روڈ کے قریب ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ ایف سی ذرائع کے مطابق گرفتار کیے جانیوالے دہشت گردوں میں رفیع اللہ اور عبدالمالک شامل ہیں، جنہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ کارروائی میں بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ جس میں 224 دیسی بم، 5 خودکش جیکٹس، 30 بارودی سرنگیں، 2 دستی بم، 50 کلو بارود اور درجنوں ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 307811

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/307811/چمن-میں-سکیورٹی-فورسز-کی-کاروائی-2-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org