0
Thursday 3 Oct 2013 15:55

چمن میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی، 2 دہشتگرد گرفتار

چمن میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی، 2 دہشتگرد گرفتار

اسلام ٹائمز۔ چمن میں بائی پاس روڈ کے قریب ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ ایف سی ذرائع کے مطابق گرفتار کیے جانیوالے دہشت گردوں میں رفیع اللہ اور عبدالمالک شامل ہیں، جنہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ کارروائی میں بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ جس میں 224 دیسی بم، 5 خودکش جیکٹس، 30 بارودی سرنگیں، 2 دستی بم، 50 کلو بارود اور درجنوں ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز شامل ہیں۔

خبر کا کوڈ : 307811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش