QR CodeQR Code

کوئٹہ، سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 5 مشتبہ افراد گرفتار

4 Oct 2013 23:20

اسلام ٹائمز: کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے سریاب پولیس کے حوالے کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ فرنٹیئر کور اور کوئٹہ پولیس نے مشرقی بائی پاس پر مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فرنٹیئر کور بلوچستان اور کوئٹہ پولیس نے کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر کلی سردہ اور شیر جان اسٹاپ کے قریب مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جن کے قبضے سے چار موبائل فون برآمد کرکے سریاب پولیس کے حوالے کر دیئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 308019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/308019/کوئٹہ-سکیورٹی-فورسز-کا-سرچ-آپریشن-5-مشتبہ-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org