QR CodeQR Code

اسرائیل کا بندوبست تو انہوں نے پہلے سے کر رکھا ہے

ایران امریکہ تک مار کرنیوالے میزائل بنا رہا ہے، صیہونی وزیراعظم کا واویلا

4 Oct 2013 14:26

اسلام ٹائمز: امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے صیہونی وزیراعظم نے امریکی عوام کو خوفزدہ کرنے کیلئے یہ تک کہہ دیا کہ ایران اس طرح کے میزائل ہمارے مقابلے کیلئے نہیں بنا رہا، کیونکہ ان کے پاس پہلے ہی اسرائیل تک رینج کے ہتھیار موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین تیتن یاہو نے اپنے تازہ ترین انتباہ میں کہا ہے کہ ایران ایک ایسے بین البراعظمی بلیسٹک میزائل پر کام کر رہا ہے جس کا ہدف ایک دن امریکہ بھی ہوسکتا ہے۔ امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے بنیامین نیتن یاہو نے امریکی عوام کو خوفزدہ کرنے کے لئے یہ تک کہہ دیا کہ ایران اس طرح کے میزائل ہمارے مقابلے کے لئے نہیں بنا رہا، کیونکہ ان کے پاس پہلے ہی اسرائیل تک رینج کے ہتھیار موجود ہیں۔ صیہونی وزیراعظم نے امریکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے زیادہ ریینج والے یہ میزائل آپ لوگوں کے لئے ہیں۔ یاد رہے کہ صیہونی وزیراعظم کا ملک مشرق وسطٰی میں تنہا ایسی حکومت ہے، جس کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ موجود ہیں۔ بنیامین نیتن یاہو نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خفیہ ایجنسیاں یہ بات بخوبی جانتی ہیں کہ ایران کے بین البراعظمی میزائلوں کا ہدف تنہا اسرائیل نہیں ہے بلکہ وہ اس سے بہت آگے کا سوچ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 308041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/308041/ایران-امریکہ-تک-مار-کرنیوالے-میزائل-بنا-رہا-ہے-صیہونی-وزیراعظم-کا-واویلا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org