QR CodeQR Code

ملتان، ایم ڈبلیو ایم سوتری وٹ یونٹ نے مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

6 Oct 2013 10:14

اسلام ٹائمز: سنگ بنیاد کی تقریب میں ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، علامہ قاضی نادرحسین علوی، علامہ محمد حسین مہدوی، مولانا مظہرحسین صادقی، مولانا عمران ظفر اور دیگر رہنما موجودتھے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان (سوتری وٹ یونٹ)نے سوتری وٹ میں مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تقریب کی صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ملتان علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، علامہ قاضی نادرحسین علوی، علامہ محمد حسین مہدوی، مولانا مظہرحسین صادقی اور مولانا عمران ظفرنے کی۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم سوتری وٹ یونٹ کے اراکین اور کارکنان لائق تحسین ہیں جنہوں نے عملی میدان میں اپنا کردار ادا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان اور چاہنے والوں میں اضافہ ہورہا ہے جو صرف اور صرف اخلاص کانتیجہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 308560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/308560/ملتان-ایم-ڈبلیو-سوتری-وٹ-یونٹ-نے-مسجد-کی-تعمیر-کا-سنگ-بنیاد-رکھ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org