0
Sunday 6 Oct 2013 10:14

ملتان، ایم ڈبلیو ایم سوتری وٹ یونٹ نے مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ملتان، ایم ڈبلیو ایم سوتری وٹ یونٹ نے مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان (سوتری وٹ یونٹ)نے سوتری وٹ میں مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تقریب کی صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ملتان علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، علامہ قاضی نادرحسین علوی، علامہ محمد حسین مہدوی، مولانا مظہرحسین صادقی اور مولانا عمران ظفرنے کی۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم سوتری وٹ یونٹ کے اراکین اور کارکنان لائق تحسین ہیں جنہوں نے عملی میدان میں اپنا کردار ادا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان اور چاہنے والوں میں اضافہ ہورہا ہے جو صرف اور صرف اخلاص کانتیجہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 308560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش