QR CodeQR Code

اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت اسلام آباد منتقل کرنیکی درخواست خارج

7 Oct 2013 21:27

اسلام ٹائمز: سپریم کورٹ اسلام آباد میں بگٹی قتل کیس کی سماعت کے دوران پرویز مشرف کیس کی کوئٹہ سے اسلام آباد منتقلی کی درخواست کو خارج کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کوئٹہ سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست خارج کردی ہے۔ سابق صدر پرویزمشرف نے اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کوئٹہ سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست دائر کر رکھی تھی، جس کی سماعت جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ عدالتی بنچ نے یہ درخواست خارج کردی۔ نواب اکبر بگٹی کے قتل میں سابق صدرپرویز مشرف کے خلاف مقدمہ اکبر بگٹی کے بیٹے جمیل بگٹی نے درج کرا رکھا ہے۔ جبکہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمے کی سماعت کوئٹہ کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔


خبر کا کوڈ: 309076

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/309076/اکبر-بگٹی-قتل-کیس-کی-سماعت-اسلام-آباد-منتقل-کرنیکی-درخواست-خارج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org