QR CodeQR Code

کوئٹہ، تھانے پر دستی بم سے حملے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی

9 Oct 2013 19:53

اسلام ٹائمز: واقعہ کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ زخمیوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں نیوسریاب تھانہ پر دستی بم حملہ کے نتیجہ میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔ سریاب کے علاقہ میں نیو سریاب تھانہ پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا تاہم بم تھانہ کے گیٹ پر ہی پھٹ گیا۔ دھماکہ سے 4 پولیس اہلکار اور 7 دیگر راہگیر بھی زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ زخمیوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ حملے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگے۔


خبر کا کوڈ: 309735

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/309735/کوئٹہ-تھانے-پر-دستی-بم-سے-حملے-میں-4-پولیس-اہلکاروں-سمیت-11-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org