QR CodeQR Code

ملتان پاکستان میں عزاداری کا لکھنو ہے جہاں سے عزاداری کی کرنیں پورے پاکستان میں پھیلتیں ہیں، علامہ اقتدارنقوی

10 Oct 2013 19:44

اسلام ٹائمز: ملتان میں عزاداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل کا کہناتھا کہ ڈی سی او ملتان کے جانب سے بلائے جانے والوں اجلاسوں میں اُن لوگوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے جو امن کو زک پہنچانا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ بعض عناصر ملتان کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں جس کی نشاندہی ہم نے انتظامیہ کو کر دی ہے اگر محرم الحرام سے قبل ان کی حرکات وسکنات کو مانیٹر نہ کیا گیا تو کسی بھی نقصان کا خدشہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام منعقدہ عزاداری حضرت امام حسین علیہ السلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈی سی او ملتان کی جانب سے بلائے جانے والوں اجلاسوں میں اُن لوگوں کو شرکت دی جاتی ہے جو امن کو زک پہنچانا چاہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ملتان پاکستان میں عزاداری کا لکھنو ہے جہاں سے عزاداری کی کرنیں پورے پاکستان میں پھیلتیں ہیں۔
 
کانفرنس کے آخر میں قرادادیں پیش کی گئیں جن میں عزاداری سیدالشہداء کے کلاف کسی قسم کی سازش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ محر م سے قبل فرقہ واریت اور دہشت گردی پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ ملتان کے لائسنسدار اور تعزیہ داروں کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔ ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ ادارں کو ہدایات جاری کرے جلوسوں کے روٹس کو جلد کلیئر کیا جائے۔ بہت جلد مجلس وحدت مسلمین کا وفد کمشنر ملتان ڈویژن اور ڈی سی او ملتان سے ملاقات کرکے عزادارں کے مسائل پیش کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 310076

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/310076/ملتان-پاکستان-میں-عزاداری-کا-لکھنو-ہے-جہاں-سے-کی-کرنیں-پورے-پھیلتیں-ہیں-علامہ-اقتدارنقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org