QR CodeQR Code

آئی ایس او پشاور ڈویژن کا تین روزہ سالانہ کنونشن 25 اکتوبر کو شروع ہوگا

11 Oct 2013 20:32

اسلام ٹائمز: ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات وسیم عباس کے مطابق تین روزہ کنونشن میں یونٹس اور ڈویژن کی سابقہ ایک سالہ کارکردگی پر بحث ہوگی اور کنونشن کا سب سے اہم مرحلہ نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کا سالانہ ’’اُمید مستضعفین جہاں‘‘ کنونشن 27,26,25 اکتوبر کو بمقام مدرسہ جامعہ شہید عارف حُسین الحُسینی پشاور میں منعقد ہوگا۔ ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات وسیم عباس کے مطابق اس 3 روزہ کنونشن کے اہم پروگرامات میں بیداری اسلامی کانفرنس، شبِ شہداء، محفل مذاکرہ، اسکائوٹ سلامی، دُعا و عزاداری کا انعقاد شامل ہے۔ کنونشن میں ڈویژن بھر سے اعلیٰ تعلیمی اِداروں، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء، عمائدین، علماء کرام، تنظیم سے وابسطہ سابقین، وارثانِ شہداء اور دیگر مہمانانِ گرامی شریک ہونگے۔ تین روزہ کنونشن میں تمام یونٹس اور ڈویژن کی کارکردگی پر بحث ومباحثہ ہوگا اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ کنونشن کا سب سے اہم مرحلہ نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 310386

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/310386/آئی-ایس-او-پشاور-ڈویژن-کا-تین-روزہ-سالانہ-کنونشن-25-اکتوبر-کو-شروع-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org