QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت جلد جامع بلدیاتی نظام متعارف کرائے گی، سراج الحق

13 Oct 2013 19:43

اسلام ٹائمز: سینئر وزیر خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اور اس کے ماتحت ادارے سب سے زیادہ نادہندہ ہیں۔ ملک میں امن قائم کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز کرنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر سراج الحق نے وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ریمارکس پر خیبر پختونخوا کے تین کروڑ عوام سے معافی مانگیں۔ اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ بجلی خیبر پختونخوا کی پیدوار ہے اور واپڈا ہمارے صوبے کا اربوں روپے کا مقروض ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور اس کے ماتحت ادارے سب سے زیادہ نادہندہ ہیں۔ ملک میں امن قائم کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز کرنا چاہیے۔ انہوں نے بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اِس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ خیبر پختونخوا حکومت جلدجامع بلدیاتی نظام متعارف کرائے گی۔


خبر کا کوڈ: 310920

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/310920/خیبر-پختونخوا-حکومت-جلد-جامع-بلدیاتی-نظام-متعارف-کرائے-گی-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org