0
Sunday 13 Oct 2013 19:43

خیبر پختونخوا حکومت جلد جامع بلدیاتی نظام متعارف کرائے گی، سراج الحق

خیبر پختونخوا حکومت جلد جامع بلدیاتی نظام متعارف کرائے گی، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر سراج الحق نے وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ریمارکس پر خیبر پختونخوا کے تین کروڑ عوام سے معافی مانگیں۔ اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ بجلی خیبر پختونخوا کی پیدوار ہے اور واپڈا ہمارے صوبے کا اربوں روپے کا مقروض ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور اس کے ماتحت ادارے سب سے زیادہ نادہندہ ہیں۔ ملک میں امن قائم کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز کرنا چاہیے۔ انہوں نے بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اِس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ خیبر پختونخوا حکومت جلدجامع بلدیاتی نظام متعارف کرائے گی۔
خبر کا کوڈ : 310920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش