QR CodeQR Code

26 اکتوبر کو تاجر ملک بھر میں شٹرڈاون کرینگے

پاکستان آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی معاشی دہشتگردی کا شکار ہے، تاجر رہنما

15 Oct 2013 17:01

اسلام ٹائمز: انجمن تاجران بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری کا سرگودہا کے تاجروں کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے میں خطاب۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی مداخلت معاشی دہشت گردی ہے، یہ ادارے من مانی شرائط پر قرضے دیتے ہیں۔ پاکستانی عوام پر ٹیکسز کا بوجھ دن بدن بڑھ رہا ہے، جسکی وجہ سے بدامنی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستان معاشی طور پر زوال کی طرف جا رہا ہے۔ انجمن تاجران بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اللہ داد ترین نے اعلان کیا کہ بڑھتے ہوئے ٹیکسوں اور بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف چھبیس اکتوبر کو ملک بھر مین شٹر ڈاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی تاجر نہیں چاہتا کہ اپنا کاروبار بند کرے، لیکن حکومتی اقدمات کی بدولت حالات اس نہج پر آگئے ہیں کہ ہم مجبور ہو کر اپنے کاروبار ختم کر رہے ہیں۔ تقریب کے دوران سرگودہا کے تاجران نے اس امر کی تائید کی کہ پرامن ہڑتال کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔   


خبر کا کوڈ: 311382

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/311382/پاکستان-ا-ئی-ایم-ایف-اور-ورلڈ-بینک-کی-معاشی-دہشتگردی-کا-شکار-ہے-تاجر-رہنما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org