QR CodeQR Code

آنکھیں بند کرنے سے خطرہ کم نہیں ہوگا، دہشتگردی ملکی سالمیت کیلئے سنگین خطرہ ہے، اسفندیار

17 Oct 2013 12:52

اسلام ٹائمز: اے این پی کے سربراہ نے ڈیرہ اسماعیل خان دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اسرار اللہ گنڈا پور کے اہل خانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے غم میں برابر کی شریک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈاپور کے جاں بحق ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنکھیں بند کرنے سے درپیش خطر ہ کم نہیں ہوگا۔ دہشت گردی ملک کی سالمیت کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں اسفند یار ولی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اسرار اللہ گنڈا پور کے اہل خانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اور ان کے بھائی سمیت زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی جماعت جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔


خبر کا کوڈ: 311685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/311685/ا-نکھیں-بند-کرنے-سے-خطرہ-کم-نہیں-ہوگا-دہشتگردی-ملکی-سالمیت-کیلئے-سنگین-ہے-اسفندیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org