0
Thursday 17 Oct 2013 12:52

آنکھیں بند کرنے سے خطرہ کم نہیں ہوگا، دہشتگردی ملکی سالمیت کیلئے سنگین خطرہ ہے، اسفندیار

آنکھیں بند کرنے سے خطرہ کم نہیں ہوگا، دہشتگردی ملکی سالمیت کیلئے سنگین خطرہ ہے، اسفندیار
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈاپور کے جاں بحق ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنکھیں بند کرنے سے درپیش خطر ہ کم نہیں ہوگا۔ دہشت گردی ملک کی سالمیت کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں اسفند یار ولی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اسرار اللہ گنڈا پور کے اہل خانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اور ان کے بھائی سمیت زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی جماعت جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
خبر کا کوڈ : 311685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش