QR CodeQR Code

ڈی آئی خان دھماکہ، 5 افراد کی تدفین کردی گئی

17 Oct 2013 16:33

اسلام ٹائمز: جبکہ صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ خان گنڈاپور سمیت دیگر کی نماز جنازہ ڈگری کالج کلاچی میں ڈھائی بجے ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی شرکت متوقع ہے


اسلام ٹائمز۔ خودکش حملے میں جاں بحق 5افرادکی نمازجنازہ اداکردی گئی۔ خیبرپختونخوا کے وزیرقانون اسراراللہ گنڈاپور کی تدفین آج ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ہوگی۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں خودکش حملے میں صوبائی وزیر قانون سمیت 10افراد جاں بحق اور 20زخمی ہوگئے تھے۔ جاں بحق افراد میں سے 5کی نمازجنازہ کْلاچی کے مضافاتی علاقے میں اداکردی گئی جبکہ صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ خان گنڈاپور سمیت دیگر کی نماز جنازہ ڈگری کالج کلاچی میں ڈھائی بجے ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی شرکت متوقع ہے.


خبر کا کوڈ: 311795

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/311795/ڈی-آئی-خان-دھماکہ-5-افراد-کی-تدفین-کردی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org