0
Thursday 17 Oct 2013 16:33

ڈی آئی خان دھماکہ، 5 افراد کی تدفین کردی گئی

ڈی آئی خان دھماکہ، 5 افراد کی تدفین کردی گئی
اسلام ٹائمز۔ خودکش حملے میں جاں بحق 5افرادکی نمازجنازہ اداکردی گئی۔ خیبرپختونخوا کے وزیرقانون اسراراللہ گنڈاپور کی تدفین آج ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ہوگی۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں خودکش حملے میں صوبائی وزیر قانون سمیت 10افراد جاں بحق اور 20زخمی ہوگئے تھے۔ جاں بحق افراد میں سے 5کی نمازجنازہ کْلاچی کے مضافاتی علاقے میں اداکردی گئی جبکہ صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ خان گنڈاپور سمیت دیگر کی نماز جنازہ ڈگری کالج کلاچی میں ڈھائی بجے ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی شرکت متوقع ہے.
خبر کا کوڈ : 311795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش