QR CodeQR Code

بلاول بھٹو کو رکن قومی اسمبلی منتخب کرانے اور اویس مظفر کو وزیر داخلہ سندھ بنائے جانے کا امکان

17 Oct 2013 18:36

اسلام ٹائمز: سابق صدر آصف زرداری سے قائم علی شاہ کی سربراہی میں پی پی رہنماوں کی اہم ملاقات میں بلدیاتی انتخابات اور صوبائی وزراء کے قلمدانوں میں تبدیلی پر بھی غور کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ کے شہر لاڑکانہ میں ایک اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں بلدیاتی انتخابات اور صوبائی وزراء کے قلمدانوں میں تبدیلی پر بھی غور کیا گیا ہے۔ ملاقات میں سید قائم علی شاہ کے علاوہ اویس مظفر، بلاول بھٹو زرداری، آغا سراج درانی اور فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ اطلاعات کے مطابق ملاقات میں اویس مظفر کو صوبائی وزیر داخلہ کا قلمدان دینے پر غور کیا گیا جبکہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو وزیر بلدیات بنانے اور ان کی جگہ سکندر میندھرو کو اسپیکر سندھ اسمبلی بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 204 سے ایاز سومرو کو دستبردار کروا کے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو ضمنی انتخابات لڑا کر رکن قومی اسمبلی منتخب کرانے پر بھی غور کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 311838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/311838/بلاول-بھٹو-کو-رکن-قومی-اسمبلی-منتخب-کرانے-اور-اویس-مظفر-وزیر-داخلہ-سندھ-بنائے-جانے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org