QR CodeQR Code

کراچی، رینجرز اور پولیس کا عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن جاری

18 Oct 2013 01:00

اسلام ٹائمز: دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن کے دوران کئی علاقوں سے پچاس سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، منشیات اور لوٹا ہوا سامان برآمد کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی شہر قائد میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کے دوران کئی علاقوں میں چھاپے مارے گئے اور پچاس سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق رینجرز نے اورنگی ٹاون، بلدیہ ٹاون، گلشن غازی، کھارادر، بریگیڈ سمیت شہر کے کئی دیگر علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے دو درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ گرفتار کئے گئے ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی و رہزنی کے مقدمات درج ہیں۔ دوسری جانب ویسٹ پولیس نے بھی شہر کے کئی علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران دو درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ عیدالاضحیٰ کے پہلے روز بھی پولیس اور رینجرز کی جانب سے کئے گئےٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں سے 16 سے زائد ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا تھا جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 311852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/311852/کراچی-رینجرز-اور-پولیس-کا-عیدالاضحی-کے-دوسرے-روز-بھی-جرائم-پیشہ-عناصر-کیخلاف-آپریشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org