QR CodeQR Code

حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے، مہنگائی عروج پر ہے، ساجد ثمر

18 Oct 2013 15:52

اسلام ٹائمز: مرکزی صدر جے ایس او پاکستان کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام پر ٹیکس کا اضافہ کرکے اور مہنگائی عروج پر پہنچا کر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزینش پاکستان کے مرکزی صدر ساجد علی ثمر نے اپنے ایک بیان میں ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، اور مختلف عوامی مسائل پر حکومتی عدم توجہی اور لاپرواہی کو قابل افسوس اور لمحکہ فکریہ قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ حکمرانوں کے رویئے سے ایسا لگتا ہے کہ انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں اور انہیں صرف اپنے اقتدار اور کرسی کی فکر لاحق ہے جبکہ دوسری جانب غریب عوام کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے اور ٹیکس کا اضافی بوجھ ڈال کر اور مہنگائی عروج پر پہنچا کر عوام پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 312044

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/312044/حکمرانوں-کو-عوامی-مسائل-سے-کوئی-سروکار-نہیں-ہے-مہنگائی-عروج-پر-ساجد-ثمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org