QR CodeQR Code

پارٹی کیساتھ غداری کرنیوالوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے، مہدی شاہ

19 Oct 2013 18:03

اسلام ٹائمز: گلگت میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ کارکنان پارٹی اور نظریئے کی مضبوطی کیلئے بھرپور فعالیت کا مظاہرہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی شکست کا ذمہ دار پارٹی کے اندر ہی موجود آستین کے سانپوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی سے غداری کے مرتکب عہدیداران کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔ گلگت میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مہدی شاہ کا کہنا ہے کہ کارکنان پارٹی اور نظریئے کی مضبوطی کیلئے بھرپور فعالیت کا مظاہرہ کریں اور پارٹی میں اب لوٹوں کی مزید گنجائش نہیں لہٰذا ہمیں ابھی سے ہی بلدیاتی و قانون ساز اسمبلی کے اگلے انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کرنا ہونگی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا علاقے سے جنازہ نکالنے کے دعوے کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 312392

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/312392/پارٹی-کیساتھ-غداری-کرنیوالوں-کو-کبھی-فراموش-نہیں-کرینگے-مہدی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org