QR CodeQR Code

سندھ میں پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلیوں کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، امتیاز شیخ

19 Oct 2013 19:30

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی بنیادوں پر حلقہ بندی کروا رہی ہے، من پسند ڈی سی اوز کو مقرر کرکے ٹاسک دیا گیا ہے جبکہ تمام معاملات وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ڈیل کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی، فنکشنل لیگ کے سیکریٹری جنرل اور رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلیوں کا منصوبہ تیارکیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی سیاسی بنیادوں پر حلقہ بندی کروا رہی ہے، من پسند ڈی سی اوز مقرر کرکے ان کو ٹاسک دیا گیا ہے اور سارے معاملات کو راز میں رکھا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ اپوزیشن سے مشورہ تک نہیں لیا گیا اور نہ ہی پروپوزل لیا گیا ہے۔ ان سارے معاملات کو وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ڈیل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں فنکشنل لیگ کو نظر انداز کیا گیا یا کہیں بھی کوئی گڑبڑ کی گئی تو ہم عدالت جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نکشنل لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی جلد سندھ کے اندر اجلاس بلایا جائے گا۔ امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا خصوصی معاون ہونے پر پیر پگارا کی بڑی مہربانی ہے، وفاق میں رہ کر سندھ، سندھی اور شکارپور کی عوام کی خدمت کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 312415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/312415/سندھ-میں-پیپلز-پارٹی-نے-بلدیاتی-انتخابات-دھاندلیوں-کا-منصوبہ-تیار-کر-لیا-ہے-امتیاز-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org