0
Saturday 19 Oct 2013 19:30

سندھ میں پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلیوں کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، امتیاز شیخ

سندھ میں پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلیوں کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، امتیاز شیخ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی، فنکشنل لیگ کے سیکریٹری جنرل اور رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلیوں کا منصوبہ تیارکیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی سیاسی بنیادوں پر حلقہ بندی کروا رہی ہے، من پسند ڈی سی اوز مقرر کرکے ان کو ٹاسک دیا گیا ہے اور سارے معاملات کو راز میں رکھا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ اپوزیشن سے مشورہ تک نہیں لیا گیا اور نہ ہی پروپوزل لیا گیا ہے۔ ان سارے معاملات کو وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ڈیل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں فنکشنل لیگ کو نظر انداز کیا گیا یا کہیں بھی کوئی گڑبڑ کی گئی تو ہم عدالت جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نکشنل لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی جلد سندھ کے اندر اجلاس بلایا جائے گا۔ امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا خصوصی معاون ہونے پر پیر پگارا کی بڑی مہربانی ہے، وفاق میں رہ کر سندھ، سندھی اور شکارپور کی عوام کی خدمت کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 312415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش