QR CodeQR Code

اگر سعودی ولی عہد عاشقان رسالت پر مظالم ڈھائے گا تو ہمارے لیے قابل احترم نہیں رہے گا، مفتی ہدایت اللہ پسروری

19 Oct 2013 21:33

اسلام ٹائمز: جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے اسلام ٹائمزکو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے زائرین پر تشدد اس لیے کیا جاتا ہے کہ وہ روضہ رسول کی جالی کو چومنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اُن بادشاہوں کے کرتے، ہاتھ، تصاویر اور عمامے چومے جاتے ہیں وہاں کچھ نہیں ہوتا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی نائب صدر مفتی ہدایت اللہ پسروری نے اسلام ٹائمز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اس وقت سب کے سامنے واضح ہے شامی حکومت کی مدد ایران کررہا ہے۔ لیکن اس کے نتیجے میں شام میں ہونے والے قتل عام میں مسلمانوں کی موت بھی قابل افسوس ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ طاقتیں جو استعمار کی مددکرنے کے لیے یہ کہ رہی ہیں کہ آپ شام پر حملہ کریں ہم سارا خرچہ کرتے ہیں وہ بھی قابل مذمت ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے امریکہ کو مدد فراہم کرنا اور شام پر حملہ کرنے کہنا قابل مذمت ہے۔ سعودی عرب اور شام کی آپس میں لڑائی کے نتیجے میں بے گناہ مسلمانوں کی موت اسلام کے لیے نقصان دہ ہے۔ دشمن کی سازش یہی ہے کہ ایک طرف سعودی عرب کو تیار کرے ایران کے مقابلے میں تا کہ یہ دونوں ممالک آپس میں لڑتے رہیں اور مسلمان ممالک ان دونوں طاقتوں کے زیر اثر رہ کر حالت جنگ میں رہیں اور کمزور ہوتے رہیں۔
 
اُنہوں نے کہا کہ طالبان کا مقصد دین کی تبلیغ نہیں بلکہ دین کو بدنام کرنا ہے۔ یہ کہاں کا اسلام ہے کہ بچے سکول جارہے ہیں تو حملہ کردیں۔ مریض ہسپتال میں زیرعلاج ہیں تو وہاں حملہ کردیں۔ مسلمان اگر مساجد، امام بارگاہوں اور مزارات پر عبادت خدا میں مصروف ہوں تو اُن پر حملہ کردیں۔ طالبان نے ہرسمت میں جنگ شروع کررکھی ہے۔ مذہبی جنگ، اخلاقی جنگ، معاشی جنگ لڑ رہے ہیں پاکستان اور اسلام کے خلاف۔ جو اقلیتیں پاکستان میں موجود ہیں اُن کے جان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اگر ہم یہاں بسنے والی اقلیتوں کا تحفظ نہیں کریں گے امریکہ ویورپ میں رہنے والے مسلمانوں کی کون حفاظت کرے گا۔ مساجد، امام بارگاہیں، مزارات، گرجاگھر، چرچ کی نقصان پہنچانا جائز نہیں ہے۔ جو لوگ ان مقدسات کی توہین کرتے ہیں اُن کادور تک اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔


خبر کا کوڈ: 312434

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/312434/اگر-سعودی-ولی-عہد-عاشقان-رسالت-پر-مظالم-ڈھائے-گا-ہمارے-لیے-قابل-احترم-نہیں-رہے-مفتی-ہدایت-اللہ-پسروری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org