QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت نے رویہ تبدیل نہ کیا تو برات کا اعلان کریں گے، آصف لقمان قاضی

22 Oct 2013 21:49

اسلام ٹائمز: شباب ملی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے عدم تعاون کی صورت میں ہمیں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم سیاسی بنیادوں پر بھرتی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کسی دوسری پارٹی کا ضمیمہ بننے کے لئے نہیں بنائی گئی۔ جماعت اسلامی ایک عالمگیر انقلابی تحریک ہے۔ جس کے ساتھ پوری دنیا میں لاکھوں کارکنان وابستہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے رہنما آصف لقمان قاضی نے نوشہرہ میں شباب ملی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کے ساتھ معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے ضمنی انتخابات میں اپنے تحفظات کے باوجود ان کی حمایت کی تاہم پرویز خٹک نے ہمارے تعاون کا مثبت جواب نہیں دیا۔ جماعت اسلامی پورے صوبہ خیبر پختون خواہ میں مستحکم وجود رکھتی ہے۔ ہمارے پاس مضبوط نظریہ اور مخلص کارکن ہیں۔ اس لئے ہمیں کسی دوسری پارٹی کا ضمیمہ بننے کی ضرورت نہیں ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے عدم تعاون کی صورت میں ہمیں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم سیاسی بنیادوں پر بھرتی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت کو دو ماہ کی مہلت دیتے ہیں۔ اگر انہوں نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو ہم صوبائی حکومت سے برات کا اعلان کریں گے اور صوبہ پختونخوا میں جماعت اسلامی کے کارکنا ن حزب احتسا ب کا کردار ادا کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 313305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/313305/خیبر-پختونخوا-حکومت-نے-رویہ-تبدیل-نہ-کیا-برات-کا-اعلان-کریں-گے-ا-صف-لقمان-قاضی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org