0
Tuesday 22 Oct 2013 21:49

خیبر پختونخوا حکومت نے رویہ تبدیل نہ کیا تو برات کا اعلان کریں گے، آصف لقمان قاضی

خیبر پختونخوا حکومت نے رویہ تبدیل نہ کیا تو برات کا اعلان کریں گے، آصف لقمان قاضی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کسی دوسری پارٹی کا ضمیمہ بننے کے لئے نہیں بنائی گئی۔ جماعت اسلامی ایک عالمگیر انقلابی تحریک ہے۔ جس کے ساتھ پوری دنیا میں لاکھوں کارکنان وابستہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے رہنما آصف لقمان قاضی نے نوشہرہ میں شباب ملی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کے ساتھ معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے ضمنی انتخابات میں اپنے تحفظات کے باوجود ان کی حمایت کی تاہم پرویز خٹک نے ہمارے تعاون کا مثبت جواب نہیں دیا۔ جماعت اسلامی پورے صوبہ خیبر پختون خواہ میں مستحکم وجود رکھتی ہے۔ ہمارے پاس مضبوط نظریہ اور مخلص کارکن ہیں۔ اس لئے ہمیں کسی دوسری پارٹی کا ضمیمہ بننے کی ضرورت نہیں ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے عدم تعاون کی صورت میں ہمیں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم سیاسی بنیادوں پر بھرتی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت کو دو ماہ کی مہلت دیتے ہیں۔ اگر انہوں نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو ہم صوبائی حکومت سے برات کا اعلان کریں گے اور صوبہ پختونخوا میں جماعت اسلامی کے کارکنا ن حزب احتسا ب کا کردار ادا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 313305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش