QR CodeQR Code

کوئٹہ ، اے این پی رہنما ارباب عبدالظاہرکاسی کو اغوا کرلیا گیا

23 Oct 2013 17:33

اسلام ٹائمز: ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ وہ پٹیل روڈ سے گزرہے تھے کہ سفید کلر کی گاڑی میں سوار 3 مسلح افراد نے اُنہیں روک لیا اور ارباب عبدالظاہر کاسی کو زبردستی اغواکرکے لے گئے .


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں اے این پی کے صوبائی صدر ارباب عبدالظاہر کاسی کو اغوا کرلیا گیا ہے، پولیس نے اُن کے ڈرائیور کوحراست میں لے لیا ہے،ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ وہ پٹیل روڈ سے گزرہے تھے کہ سفید کلر کی گاڑی میں سوار 3 مسلح افراد نے اُنہیں روک لیا اور ارباب عبدالظاہر کاسی کو زبردستی اغواکرکے لے گئے، ملزمان نے مجھ پر تشددکیا اور گاڑی کی چابی اور موبائل بھی چھین کر لے گئے۔پولیس نے علاقے کی ناکا بندی کرلی ہے۔


خبر کا کوڈ: 313536

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/313536/کوئٹہ-اے-این-پی-رہنما-ارباب-عبدالظاہرکاسی-کو-اغوا-کرلیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org