0
Wednesday 23 Oct 2013 17:33

کوئٹہ ، اے این پی رہنما ارباب عبدالظاہرکاسی کو اغوا کرلیا گیا

کوئٹہ ، اے این پی رہنما ارباب عبدالظاہرکاسی کو اغوا کرلیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں اے این پی کے صوبائی صدر ارباب عبدالظاہر کاسی کو اغوا کرلیا گیا ہے، پولیس نے اُن کے ڈرائیور کوحراست میں لے لیا ہے،ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ وہ پٹیل روڈ سے گزرہے تھے کہ سفید کلر کی گاڑی میں سوار 3 مسلح افراد نے اُنہیں روک لیا اور ارباب عبدالظاہر کاسی کو زبردستی اغواکرکے لے گئے، ملزمان نے مجھ پر تشددکیا اور گاڑی کی چابی اور موبائل بھی چھین کر لے گئے۔پولیس نے علاقے کی ناکا بندی کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 313536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش